جموں و کشمیر کے سرینگر، بانڈی پورہ اور بھارتی ریاست بنگلور میں این ائی اے کی جانب سے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کاروائی انجام دی گئی۔ اس سلسلہ میں این ائی اے نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ کاروائی ان تنظیموں کے خلاف انجام دی گئی جو خیراتی سرگرمیوں کی آڑ میں ملک مخالف کاروائیوں میں ملوث ہیں۔
بیان میں کہا گیا 'این آئی اے نے خیراتی سرگرمیوں کے نام پر بھارت اور بیرون ملک فنڈ اکٹھا کرنے اور پھر ان فنڈز کا استعمال نام نہاد این جی اوز اور ٹرسٹس کے ذریعہ ملک مخالف کاروائیوں سے متعلق ایک معاملے کے سلسلے میں سری نگر اور بانڈی پورہ (جے اینڈ کے) میں 10 مقامات اور بنگلور میں 1 مقام پر تلاشی لی۔'
یہ معاملہ این آئی اے کی جانب سے 8/10/2020 U / s 120B ،124A IPC اور دفعہ 17، 18، 22A ،22 C ،38 ،39 اور 40 یو اے پی اے، 1967 پر قابل اعتبار معلومات کی وصولی پر درج کیا گیا تھا کہ کچھ این جی اوز اور ٹرسٹز نام نہاد عطیات اور کاروباری شراکت وغیرہ کے ذریعے ملکی اور بیرون ملک فنڈ جمع کررہی ہیں اور پھر ان رقوم کو جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی اور عسکری سرگرمیوں کے لئے استعمال کررہی ہیں۔