مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں میونسپل کانسلر، فائنینس پلاننگ عاقب رینزوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں میونسپل کارپوریشن پر الزام عائد کیا کہ' میو نسپل کارپوریشن بدعنوانی کی آماجگاہ بن چکا ہے، جبکہ میونسپل کمشنر بھی یہاں ہونے والی بدعنوانی میں سب سے پیش پیش ہیں'۔
عاقب رینزوں کے مطابق گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن میں کمشنر کی زیر قیادت ترقی کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی میٹینگ ہوئی تھی جس میں تقریبا محکمہ کے سبھی کونسلروں نے حصہ لیا تھا۔