سرینگر کے پریس کلب میں محکمہ فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
فشریز امپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نے انتظامیہ سے محکمہ فشریز کے دیرینہ مطالبات بشمول ڈی پی سی (DPC) منعقد کرانے کی اپیل کی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران فشریز امپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ'محکمہ فشریز محکمہ سیاحت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے۔ تاہم سرکار کی جانب سے محکمہ فشریز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ایس آر او کے تحت دیگر محکمہ جات کی طرح محکمہ فشریز میں بھی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کی بھرتی عمل میں لائی گئی، تاہم بحسن خوبی اپنا کام انجام دینے کے باوجود انہیں سال میں صرف ایک بار ہی تنخواہ دی جاتی ہے جو سراسر نا انصافی ہے'۔