ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر آئین بال ایسوسی ایشن کے صدر جگموہن سنگھ رینہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
کھیلوں کے لیے بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود وادی کے کھلاڑی ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں خواہ وہ روایتی کھیل یا اسے ہٹ کر کوئی اورکھیل۔
ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ وادی کشمیر میں پریکٹس کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو اسٹڑیمز کی کمی ہیں وہیں یہاں کے بچے بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث بھی چپمین شپ اپنے نام کرکے جموں و کشمیر کا نام پورے ملک میں روشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے وادی کے کھلاڑیوں کو چنڈی گڑھ میں آئین بال چمپیئن شپ میں اچھی کارکردگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ان ہونہار بچوں نے وادی میں ناسازگار موسمی صورتحال اور دیگر مشکلات کو مات دیتے ہوئے نہ صرف اپنا بلکہ جموں و کشمیر کا نام بھی روشن کیا۔
وہیں پریس کانفرنس کے دوران آئین بال فیڈریشن آف انڈیا کے سیکریٹری سعد وسیم کا کہنا تھا اگچر یہ غیر روایتی کھیل چند برسوں سے ہی وادی کشمیر میں متعارف کی جا چکی ہے تاہم اسے اب بہت جلد جموں و کشمیر سپورٹس کونسل اور دیگر فیڈبریشنز کے زمرے میں بھی لایا جا رہا ہے۔
واضح رہے آئین بال کھیل چار رنگ کی بالوں سے کھیلی جاتی ہے۔