سرینگر: صدر ہند دروپدی مرمو رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی صدارت کریں گی۔ یہ صدر ہند کا پہلا دورہ کشمیر ہوگا تاہم یہ کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن تک ہی محدود رہے گا۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا صدر ہند کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جموں کشمیر کی صورتحال سے ان کو آگاہ کریں گے۔
کانووکیشن کے اختتام کے بعد صدر ہند کے آمد پر ان کے لئے جھیل ڈل پر ایک بزم کا اہتمام کیا جائے گا جہاں پر میوزیکل شو و دیگر تقریبات منعقد کی جائے گی۔گیارہ اکتوبر کو کشمیر یونیورسٹی کا بیسواں کانووکیشن ہوگا جس میں 53 ہزار طلبا و سکالر کو ان کی تعلیمی اسناد سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ اعلی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو گولڈ مڈل اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔ یہ طلباء سنہ 2012 تا 2022 اور 2023 کے مڈ بیچ ہوں گے جنہوں نے اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔