سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں صورتحال ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجوری میں عام شہری کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ Sajad Gani Lone on JK Situation
جماعت اسلامی اور عسکریت پسندوں کی جائیداد کو ضبط کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سجاد غنی لون نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے موجودہ انتظامہ اپنے آپ کو اور عوام کو دو الگ الگ ادارے سمجھتے ہیں۔ جمہوریت میں لوگوں کی حکومت ہوتی ہے چاہیے وہ اچھی ہو یا بری۔ یہاں کی حکومت باہر سے آئی ہے اور وہ اپنے مختلف طریقوں سے عوام کو یہ دکھانا چاہتی ہے کہ ان کے ساتھ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ سجاد لون نے کہا کہ یہ جو پاور ہوتا ہے یہ دھوکہ باز ہوتا ہے اور یہ کچھ وقت تک رہتا ہے۔Sajad gani Slams BJP انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو محسوس ہو رہا ہے کہ ان کے پاس سب کچھ ہے اس لیے وہ کشمیریوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر میں نئے زمین قوانین کی تبدیلی کے بارے میں سجاد غنی لون نے کہا کہ 'ملک کی بقیہ ریاستوں میں جو زمین قانون ہے، وہی یہاں بھی لاگو ہونے چاہیئں نہ کہ دوسرے۔ صرف کشمیریوں کے لیے الگ قانون بنانا ایک اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین لیز کے لیے دنیا بھر میں ایک ہی قانون اور وہی یہاں بھی لاگو ہونا چاہیے۔Sajad gani Lone on New Land ease