اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 75 ویں یوم آزادی پر 75 ہفتوں کے جشن آزادی کی تیاریاں شروع - امسال 75ویں یوم آزادی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے امسال 75ویں یوم آزادی کو یونین ٹریٹری میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کرنے کی تیاریاں کی ہے، انتظامیہ کے مطابق 12 مارچ سے ’’آزادی مہا اتسو‘‘ کی تقریبات شروع ہوجائے گی اور 15 اگست سنہ 2022 تک 75 ہفتوں تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

preparations for the 75th independence day celebrations begin in jammu kashmir
جموں و کشمیر: 75 ویں یوم آزادی پر 75 ہفتوں کے جشن آزادی کی تیاریاں شروع

By

Published : Mar 7, 2021, 9:33 PM IST

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں بلاک سطح پر یہ جشن منایا جائے گا، اس کے علاوہ اسکول، کالج اور دیگر سرکاری اداروں میں بھی آزادی مہا اتسو کی تقریبات کا سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تقریبات میں قومی ترانے، ثقافتی پروگرام، سکٹ اور قومی پرچم لہرانے وغیرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، اور اس قسم کا پروگرام یونین ٹریٹری میں پہلی مرتبہ اس پیمانے پر جشن آزادی منائے جائے گی، جشن آزادی تقریبات کا آغاز وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مقبول شیروانی ہال سے ہوگا جبکہ جموں میں سانبہ ضلع میں پہلی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس جشن کو منانے کے لیے وادی کے صوبائی ڈویژنل کمشنر پنڈورنگ پولے نے پیر کو تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلٰی متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی، جس میں کمشنر ایس ایم سی ، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ، وی سی لاوڈا، پولیس، سیاحت اور ٹریفک محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وادی کے صوبائی ڈویژنل کمشنر پنڈورنگ پولے نے بتایا کہ جشن آزادی کے دوران آزادی پسندوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا، اس روز مہاتما گاندھی نے سنہ 1930 میں گجرات کے سابرمتی آشرم سے ڈانڈی مارچ کا آغاز کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ بھر کے پروگرام میں ہندوستان کے متعدد ثقافتی اور ثقافتی ورثہ سمیت اتحاد و تنوع، آزادی کے بعد ہندوستان کی ترقی اور ہندوستان کے عوام پر مشتمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ ڈل جھیل میں 75 شکارہ قافلے کی ریلی منعقد کی جائے گی جو چبوتر خانہ سے نہرو پارک ڈلگیٹ تک ہوگی، جس میں نمایاں چہرے شکارہ میں چلیں گے۔

صوبائی کمشنر نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے اور ہر محکمہ کے ساتھ 75 ہفتہ کی تقریبات کے دوران کم سے کم تین پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا، پروگرام کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آزادی پسندوں اور شہداء کے پیدائشی مقامات یعنی بریگیڈیئر راجندر سنگھ (گاؤں باگونا سانبہ) ، مقبول شیروانی (بارہمولہ ٹاؤن) کا انتخاب 12 مارچ کو ہونے والے پروگراموں کے لئے کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامی سکریٹریز کو ہدایت دی کہ وہ اس موقع پر مختلف یادگاری سرگرمیوں کا اہتمام کریں، اور ثقافتی نمائشیں، پروگرام، سیمینار، سائیکل و موٹر سائیکل ریلی، یوگا کیمپوں اور مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے بھی تیاریاں کی جائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details