اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پوسٹ پیڈ موبائل خدمات بحال ہوگی - پوسٹ پیڈ موبائل خدمات شروع

جموں و کشمیر میں سنیچر کے روز سے پوسٹ پیڈ موبائل خدمات شروع ہو جائيں گی۔ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے 68 روز کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کل سے بحال کر دی جائے گی۔

جموں و کشمیر میں موبائل فون

By

Published : Oct 11, 2019, 5:55 PM IST

حکام نے بتایا کہ 'وادی کے صارفین کو انٹرنیٹ کی خدمات کے لیے ابھی مزید چند روز انتظار کرنا ہوگا۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'وادی میں ابھی پوسٹ پیڈ فون کی خدمات بحال کی جائیں گی اس کے بعد پریپیڈ کی خدمات بھی بحال کر دی جائیں گی۔'

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'پوسٹ پیڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تصدیق کی جائے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں 66 لاکھ موبائل صارفین ہیں ان میں سے 40 لاکھ پوسٹ پیڈ صارفین ہیں۔'

واضح رہے کہ دو روز قبل کشمیر میں سیاحوں کے جانے پرعائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے بعد سیاحتی محکمے نے حکومت سے کہا تھا کہ 'اگر وادی میں موبائل خدمات معطل رہی تو کوئی بھی سیاح یہاں نہیں آئے گا۔'

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔ اسی روز یہاں موبائل و انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔

سترہ اگست کو وادی میں کہیں کہیں لینڈ لائن فون کی خدمات بحال کی گئی تھیں۔ اس کے بعد 4 ستمبر کو سبھی لینڈ لائن فون کو شروع کر دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ جموں میں 15 اگست تک تمام فون خدمات کو بحال کر دیا گیا تھا لیکن اس کے بےجا استعمال کے بعد 18 اگست کو جموں میں سیلولر فون پر انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details