اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: نوجوان کتب بینی کی طرف مائل

گذشتہ 6 ماہ سے وادی کشمیر میں سوشل میڈیا اور 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی کی وجہ سے کتب بینی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

کشمیر میں کُتب بینی کے رجحان دوبارہ زندہ
کشمیر میں کُتب بینی کے رجحان دوبارہ زندہ

By

Published : Feb 18, 2020, 9:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:54 PM IST

ٹیکنالوجی کی دنیا میں آنے والے انقلاب کے سبب دوسرے خطوں کی طرح وادی میں بھی کتب بینی محض لائبریریوں یا چند اہل ذوق تک ہی محدود ہو گئی تھی، انٹرنیٹ بند ہونے کے باعث نوجوان کتب بینی کی طرف سنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔

کشمیر میں کُتب بینی کے رجحان دوبارہ زندہ

سرینگر میں 'گلشن بکس ' اور ' بیسٹ سیلرس' نامی دونوں بک ڈپوز میں ان دنوں کشمیر کے گرد و نواح سے لوگ آتے ہیں اور اپنی من پسند کتابیں خریدتے ہیں۔

زبیر قریشی نامی ایک صحافی کہتے ہیں کہ 'انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اگرچہ بہت حد تک نقصان دہ ثابت ہوئی لیکن اس دوران کتب بینی کا شوق کشمیری نوجوانوں میں دوبارہ بیدار ہونے لگا ہے۔'

سرینگر کے قلب لال چوک میں گھنٹہ گھر کے نزدیک "بیسٹ سیلر بک اسٹور" کی جانب سے ہر اتوار کو ایک بک اسٹال لگائی جاتی ہے اور سینکٹروں کتابیں فروخت ہو جاتی ہیں۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ اور تفریح کے محدود ذرائع کے باعث نوجوان طبقہ ادبی کتابوں کا مطالعہ کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گذشتہ برس 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کرنے سے چند گھنٹے قبل انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی خدمات معطل کر دیے گئے تھے۔

فی الحال اگرچہ مواصلاتی رابطوں اور انٹرنیٹ کی 2 جی خدمات کو بحال کیا گیا ہے، لیکن محض 400 کے قریب 'وائٹ لسٹڈ' ویب سائٹز تک ہی رسائی محدود ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details