اردو

urdu

ETV Bharat / state

Post Abrogation of Article 370: کشمیر کے 1678 پنڈت واپس گھر لوٹے - مہاجر کشمیری پنڈتوں کی جائیداد

دفعہ 370 کی منسوخی Post Abrogation of Article 370 کے بعد 1678 کشمیری مہاجر پنڈت 1678 Pandits of Kashmir returned home واپس کشمیر آئے ہیں۔ ’’پنڈتوں کو وزیر اعظم پیکیج Prime Minister's Development Package کے تحت سرکاری نوکریاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار پارلیمنٹ میں منگل کو امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا آنند رائے نے لوک سبھا میں ممبران کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔

Post Abrogation of Article 370 : ’1678کشمیری پنڈت واپس گھر لوٹے‘
Post Abrogation of Article 370 : ’1678کشمیری پنڈت واپس گھر لوٹے‘

By

Published : Nov 30, 2021, 7:03 PM IST

امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا آنند نے لوک سبھا میں کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کی خاطر زمینی سطح ٹھوس پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ابتک 1678 کشمیری پنڈت واپس کشمیر 1678 Pandits of Kashmir returned home آئے ہیں جنہیں وزیر اعظم پیکیج Prime Minister's Development Package کے تحت سرکاری نوکریاں بھی فراہم کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران 150 پندتوں کی اراضی کو بھی جبری قبضے سے چھڑایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کشمیری پنڈتوں Migrant Pandits کی جائیداد کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت کوشاں ہے اور اس ضمن میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک قانون بھی پاس کیا ہے جس کے تحت سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مہاجر کشمیری پنڈتوں کی جائیداد کے بارے میں تفصیلات جمع کریں تاکہ اُنہیں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نتیا آنند نے کہا کہ ’’جہاں کہیں بھی کشمیری پنڈتوں کی جائیداد Migrant Pandit Propertyکو جبری قبضے میں لے لیا گیا ہے وہاں اسے چھڑانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے آن لائن شکایتی سیل کا بھی قیام عمل میں لایا ہے جہاں پر کشمیری پنڈت جائیداد کے بارے میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں تاکہ اُن کی جائیداد کو غیر قانونی قبضے سے چھڑایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details