وزارت فن و ثقافت حکومت ہند کے اشتراک سے نیشنل بانڈ تھیٹر جموں و کشمیر نے بدھ کے روز ٹیگور ہال سرینگر میں آرمن پاتھر کھیلا گیا۔ جس میں واتھورہ کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
کشمیر کا لوک تھیٹر 'بانڈ پاتھر'۔۔۔ - کشمیر میں گلوکاری
وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے زور تھمنے اور لاک ڈاؤن کا دور ختم ہونے کے ساتھ ہی جہاں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں وہیں اب دیگر سماجی، ادبی اور تمدنی سرگرمیاں بھی شروع ہونی لگی ہیں۔ اوپن ایئر کلچرل پروگرام کے علاوہ اب وادی میں انڈور ثقافتی تقریبات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔
تھیٹر سے وابستہ نثار نسیم کا کہنا ہے کہ آرمن پاتھر کافی پرانہ ہے لیکن آج جس نئے انداز اور رنگ و روپ میں اسے پیش کیا گیا یہ ایک نئی اور الگ پہل ہے جو کہ کافی حوصلہ افزا ہے۔
نیشنل بانڈ تھیٹر کے سربراہ غلام نبی بھگت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے تھیٹر میں ورکشاپ جاری ہے اور اس آرمن پاتھر کو بھی جاری ورکشاپ کے دوران ہی ایک نئے انداز میں پیش کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔ جسے آج حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی محنت اور بہترین ڈائریکشن کی وجہ سے لوگوں نے اس کوشش کو کافی پسند کیا۔ بہرحال ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے پروگرامز زیادہ سے زیادہ منعقد کئے جائے تاکہ روایتی بانڈ پاتھر کو ختم ہونے سے بچایا جاسکے۔