سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں کے ضلع سانبہ میں کا دورہ کریں گے اس دوران وزیر اعظم پنچایتی راج اور ضلع ترقیاتی کونسل ممبران کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی پروجیکٹز کے علاوہ وزیر اعظم جموں و کشمیر کے لیے سیاسی پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔ Modi to Visit Jammu and Kashmir
پی ڈی پی جنرل سکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وزیر اعظم کو ان کے وعدہ دلی سے دوری کے متعلق بیان دینا چاہئے اور دوریاں ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ دہلی میں میٹنگ کی تھی اور کہا تھا کہ دل اور دلی کی دوری کو ختم کرنا ہے۔ ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ اس میٹنگ کے بعد کشمیر کے متعلق کوئی سیاسی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی۔
وہیں بی جے پی کے سرینگر ضلع صدر اشوک پنڈت نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تعمیراتی کاموں کے علاوہ جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں جیسے انتخابات کے متعلق اعلان کرنا چاہیے، کیونکہ جمہوری ملک میں جمہوری نظام سی ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور عوامی مسائل بھی جمہوری نظام میں حل ہو پاتے ہیں۔
بتادیں کہ 24 اپریل کو ملکی سطح پر پنچایتی راج دِوَس منایا جارہا National Panchayati Raj Day ہے۔ رواں برس 'پنچایتی راج دِوَس' کا انعقاد مرکزی وزارت برائے پنچایتی راج، مرکزی وزارت برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، بایو ٹکنالوجی، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (CSIR)، حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔