اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: 13 ہزار گرام پنچایتوں کے انتخابات - دفعہ 370 کی منسوخی

جموں و کشمیر کے گرام پنچایتوں میں پنچ اور سرپنچوں کی 13 ہزار اسامیاں خالی ہیں اور ان خالی اسامیوں کے لیے اگلے ماہ انتخابات ہونے کی توقع ہے۔

کشمیر: 13 ہزار گرام پنچایتوں کے انتخابات
کشمیر: 13 ہزار گرام پنچایتوں کے انتخابات

By

Published : Jan 18, 2020, 8:18 AM IST

اطلاعات کے مطابق مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں گرام پنچایتوں میں پنچ اور سرپنچ کی تقریبا 13000 خالی اسامیوں کے لیے انتخابات اگلے ماہ منعقد ہونگے اور اس سلسلے 25 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کی امید ہے۔

اگر یہ انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا انتخابات ہوں گے۔ فروری کے آخر تک انتخابی عمل کو مکمل کرنے کی توقع ہے۔

کشمیر: 13 ہزار گرام پنچایتوں کے انتخابات

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق جموں و کشمیر کے 36 مرکزی وزرا کے دورے کے دوران ہی ان انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

سنہ 2018 میں بلدیاتی انتخابات منعقد کیے گئے تھےاور دو بڑی علاقائی سیاسی جماعتوں (نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

بتادیں کہ کشمیر کے 137 بلاکس میں کل 19،582 پنچ اور سرپنچ سیٹیں ہیں اور ان میں سے 7،528 سیٹوں پر انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ اور 12054 پنچ اور سرپنچ اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

وہیں جموں کے 148 بلاکس میں 181،82 پنچ اور سرپنچ سیٹیں ہیں، جن میں سے 18،089 کے لیے انتخبات منعقد ہوئے تھے۔ اسی طرح لداخ کے 31 بلاکس میں پنچایت نمائندوں کے لیے 1،630 سیٹیں ہیں، جن میں 1،606کے لیے انتخابات ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details