اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات : ووٹ ڈالنے کا عمل اختتام پذیر - سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا

جموں و کشمیر میں 43 ڈی ڈی سی اور پنچایت ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 2 بجے پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔

polling begins
polling begins

By

Published : Dec 1, 2020, 8:04 AM IST

Updated : Dec 1, 2020, 5:08 PM IST

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات، پنچائیتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسری مرحلے کی ووٹنگ 2 بجے اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ووٹ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوا تھا۔

ووٹ ڈالنے کا عمل اختتام پذیر
انتظامیہ نے انتخابات کے احسن اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی تھی۔ جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا وہیں متعلقہ پولنگ عملے کو بھی اپنے اپنے پولنگ مراکز کی طرف ضروری سازوسامان پہلے ہی روانہ کیا گیا تھا۔ ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ اس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔ ان حلقوں میں 2142 پولنگ مراکز قائم تھے۔ جن میں سے 1305 مراکز وادی کشمیر میں ہیں جبکہ 837 مراکز جموں خطے میں قائم کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 321 امیداروں کی قسمت کا فیصلہ جموں وکشمیر کے 7 لاکھ 90 ہزار رائے دہندگان کریں گے۔ آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پزید ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کئے جانے سے جموں وکشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں یو ٹی میں ڈی ڈی سی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ واضح رہے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں اس میں 6 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں آزاد امیدواروں کی اچھی خاصی تعداد بھی میدان میں ہے۔ادھر سرینگر میں دوسرے مرحلے کے تحت جن 7 حلقوں میں ووٹ ڈالیں گئے۔ ان میں کھنموہ 3,2,قمرواری 2،1اور سرینگر 3،2،1شامل ہیں۔ ضلع سرینگر میں دوسرے مرحلے کے تحت 28 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں خواتین امیدواروں کی تعداد 5 ہیں جبکہ مرد امیدواروں کی تعداد 23 ہیں۔
Last Updated : Dec 1, 2020, 5:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details