اردو

urdu

ETV Bharat / state

’جموں و کشمیر کی حیثیت بحال کرانے میں سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے‘

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر کی شناخت کو بحال کرنے کا وقت آگیا ہے اور اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر مرکز کو قائل کرنے کے لئے کوششیں کرنی چاہئے۔

’جموں و کشمیر کی شناخت بحال کرانے میں سیاسی جماعتوں کا مل کر کام کرنا چاہئے‘
’جموں و کشمیر کی شناخت بحال کرانے میں سیاسی جماعتوں کا مل کر کام کرنا چاہئے‘

By

Published : Jul 30, 2021, 12:48 PM IST

جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکان نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

’جموں و کشمیر کی شناخت بحال کرانے میں سیاسی جماعتوں کا مل کر کام کرنا چاہئے‘

سرینگر میں پارٹی دفتر پر سیاسی کارکنان کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی صدر الطاف بخاری نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی اور یہاں کی زمین و نوجوانوں کو نوکریوں کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہی انہوں نے پارٹی قائم کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے اپنی شناخت کھوئی ہے اور اس کی بحالی کے لئے ہمیں ہی کوششیں کرنی ہیں، اگر ہم کسی دوسرے کی مدد کے انتظار میں رہیں گے تو یہ ہماری غلط فہمی ہوگی۔‘‘

مزید پڑھیں: بھارت، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں کسی بھی تبدیلی کے حق میں نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپنی پارٹی ریاست کی شناخت کو واپس لانے، زمین اور نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئی تو وہ خصوصی آئینی حیثیت کو بحال کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی شناخت کو بحال کرنے کا اس سے زیادہ صحیح اور موزوں وقت کوئی نہیں ہے اس لیے ’’ہم سب سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ مرکزی حکومت کو اس کے لئے قائل کرنے کے لئے متحد ہوکر کوشش کریں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details