اردو

urdu

Political leaders of JK چندریان 3 کی کامیابی پر جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 10:40 PM IST

جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے بھی مشن کی کامیابی کے لئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ Political leaders of Jammu and Kashmir congratulated ISRO scientists On Chandrayaan 3 Landing On Moon

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ کے لئے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی یہ حصولیابی بے مثال اور اہم سنگ میل ہے۔ جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے بھی مشن کی کامیابی کے لئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں اہم کامیابی اور ایک اہم سنگ میل ہے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا :”چندریان 3کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔“ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی اسرو کے سائنسدانوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چندریان 3کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لئے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سابق وزیرا علیٰ نے مزید کہاکہ ایسا پہلی بار ہوا جب کسی ملک نے چاند کے قطب جنوبی پر تحقیقاتی مشن بھیجا ہے۔

پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے چندریان 3 کی کامیابی پر کہا کہ سال 2019میں ناکامی کے بعد اسرو نے آج دھماکہ دار واپسی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے آج بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اوراس کے لئے اسرو کے سائنسدان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا :”چندریان تین مشن کی کامیابی پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ وہ لمحہ ہے جس کا ہم سب کو بے صبری کے ساتھ انتظار تھا،جس طرح سے اسرو کے سائنسدانوں نے اس مشن کو پورا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ “

یہ بھی پڑھیں: Chandrayaan Mission Success بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

دریں اثنا جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے لالچوک میں چندریان 3کی کامیابی پر لوگوں نے جشن منایا۔ لال چوک میں ایک بڑے اسکرین پر چندریان کی کامیابی لینڈنگ کو ایک بڑے اسکرین پر براہ راست دکھایا گیا جس کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بھیڑ امڑ پڑی تھی اور جوں ہی چندریان نے لینڈنگ کی تو لال چوک میں نوجوانوں نے جشن منایا۔ اس سے قبل آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر چندریان 3کی کامیابی کی خاطر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details