جموں وکشمیر میں پہلی بار منعقد کئے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوکر دو بجے ختم ہوئی۔ ڈی ڈی سی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے آج 33 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔
جن انتخابی حلقوں میں آج ووٹ ڈالے گئے ان میں 16حلقے کشمیر سے جبکہ 17حلقے جموں کے تھے۔ ان حلقوں میں 2 ہزار 46 پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 305 امیداروں کی قسمت کا فیصلہ 7لاکھ 37ہزار 6سو 48 رائے دہندگان نے بیلٹ باکسز میں بند کر دیے۔
اس دوران سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی ڈی ڈی سی انتخابات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے' ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان سے تھری ٹائیر پنچائتی راج کی جڑیں مضبوط ہوں گی۔ جس کی بدولت گاؤں دیہات کے بنیادی مسائل کا ازالہ ہوگا۔