اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پولیس کو ضروری خدمات پہنچانے میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت دی گئی' - Police asked to facilitate movement of essential services

جموں و کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 84 گھنٹے کا لاک ڈاؤن، جموں و کشمیر کے 11 اضلاع میں آج شام سات بجے سے شروع ہوگا۔

'پولیس کو ضرورئ خدمات پہنچانے میں آسانی پیدا کرنے کو کہا گیا'
'پولیس کو ضرورئ خدمات پہنچانے میں آسانی پیدا کرنے کو کہا گیا'

By

Published : Apr 29, 2021, 11:39 AM IST

جمعرات کو کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا کہ پولیس یونٹوں کو ڈاکٹروں، صحت کارکنوں اور ضروری خدمات کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 84 گھنٹے کا لاک ڈاؤن، جموں و کشمیر کے 11 اضلاع میں آج شام سات بجے سے شروع ہوگا۔

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا 'لاک ڈاؤن کے دورانیے کے دوران پولیس کے تمام یونٹوں کو ڈاکٹروں، صحت کے کارکنوں اور ضروری خدمات پہنچانے والوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔'

قابل توجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں اپریل میں کورونا وائرس کیسز میں شدید اضافہ ہوا ہے جس دوران تقریبا 170 سے زائد افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔جموں و کشمیر میں فی الوقت 22283 مثبت کیسز ہیں جبکہ 2197 افراد اس مہلک وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details