اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: یوم آزادی کی تقریب سے قبل ڈرون کیمروں کا ٹرائل رن - دلباغ سنگھ

سرینگر میں یوم آزادی کے موقع پر فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

سرینگر: یوم آزادی کی تقریب سے قبل ڈرون کیمروں کا ٹرائل رن
سرینگر: یوم آزادی کی تقریب سے قبل ڈرون کیمروں کا ٹرائل رن

By

Published : Aug 12, 2021, 2:32 PM IST

یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔ حفاظتی اہلکاروں نے اس مرتبہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر اور اس کے گرد و نواح میں فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

سرینگر: یوم آزادی کی تقریب سے قبل ڈرون کیمروں کا ٹرائل رن

اس ضمن میں جمعرات کو حفاظتی اہلکاروں نے سرینگر میں فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کے ٹرائل رن کے دوران کہا کہ 15 اگست یوم آزادی کی تقریب کے دوران اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں تقریباً دو کلومیٹر کے علاقے کی نگرانی کے لیے 12 ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ پاکستان اور اس کے حامی جموں و کشمیر میں ایک بڑا حملہ کرنے کی تاک میں ہیں۔

مزید پڑھیں: کٹھوعہ: پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

15اگست سے قبل سرینگر سمیت جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ہیلی کاپٹر بنانے والے نوجوان کی ٹرائل کے دوران موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details