اردو

urdu

ETV Bharat / state

SSB Recruitment Scam بدعنوانیوں کے بعد سلیکشن بورڈ میں تبدیلیاں جاری - ایس ایس بھی افسران و ملازمین کی تبدیلیاں

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سروس سلیکشن بورڈ میں چار ملازمین کا تبادلہ عمل میں لاکر جے کے اے ایس سروس کاڈر کے چار افسران کو تعینات کیا ہے۔

ssb
ssb

By

Published : Oct 4, 2022, 1:03 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ میں امتحانات میں بدعنوانیوں کے بعد اس ادارے میں بڑے پیمانے پر افسران و ملازمین کی تبدیلیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ انتظامیہ نے بورڈ میں چپراسی سے لے کر سیکریٹریز کا تبادلہ کرتے ہوئے قریبا ایک سو نئے ملازمین تعینات کئے جبکہ آج چار ممبران کا تبادلہ کیا گیا ہے اور انکی جگہ نئے افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ Transfer in SSB

انتظامیہ نے حکمانہ جاری کرتے ہوئے چار ممبران بشمول شگون شرما، عاشق حسین للی، نیلم کھجوریا، نارائن دت کا تبادلہ کرکے انکی جگہ غلام حسن شیخ، امیت ورمانی، ریاض احمد ملک، اتل کمار کو بوڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ سبھی افسران جے کے اے ایس سروس کاڈر کے ملازمین ہیں۔ Police Sub Inspector Recruitment Scam

قابل ذکر ہے کہ سروس سلیکشن بوڈ نے پولیس سب انسپکٹرز کی بھرتیوں میں بدعنوانی کی ہے جس کے بعد ایل جی انتظامیہ نے ان بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا۔ اس بدعنوانی کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے اور اس میں اب تک 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔ Four SSB Members Transferred

بورڈ کی طرف سے لئے گئے فائنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور محکمہ جل شکتی کے لئے جونئر انجینئر کی بھرتیوں میں بھی بدعنوانی کی جانچ کی جا رہی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان بھرتیوں کو بھی کالعدم کیا جائے گا۔ یہ کامیاب امیدوار گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کر رہے ہے۔

مزید پڑھیں:Corruption in Agniveer Recruitment اگنی ویر بھرتی معاملہ میں بدعنوانی کرنے والے چار افراد گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details