اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس نےاغوا شدہ بچی کو بازیاب کرایا، ملزم گرفتار - پولیس نےاغوا  بچی کو بازیاب کرایا ،

سرینگر: پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اغوا کی گئی ایک بچی کو بازیاب کرا لیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نےاغوا  بچی کو بازیاب کرایا ، ملزم گرفتار
پولیس نےاغوا  بچی کو بازیاب کرایا ، ملزم گرفتار

By

Published : Apr 21, 2020, 1:42 PM IST

ایک بیان کے مطابق ایک شخص نے تھانہ صدر کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کو نامعلوم شخص نے سرینگر کے مہجور نگر علاقہ سے اغوا کر لیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 71/2020 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے بچی کو بازیاب کرایا، ملزم کی شناخت محمد لطیف خان کے طور پر کی گئی۔

تمام قانونی کاروائی کو پورا کرنے کے بعد لڑکی کو اس کےگھر والوں کے حوالے کردیا گیا۔

اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ "مقامی لوگوں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی تیز رفتار کاروائی کو سراہا ہے۔"

پولیس نے مقامی لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں سماجی جرائم پر قابو پانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اور معاشرتی جرائم سے متعلق پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں۔

انہون نے کہا کہ' ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ معاشرتی جرائم پر قابو پانے کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details