اردو

urdu

ETV Bharat / state

نو مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست جاری - انعام سے نوازا جائے گا

سرینگر میں گزشتہ مہینوں سے عسکریت پسندوں نے سرگرمی دکھائی ہے اور چند حملہ آور کاروائیاں بھی کی۔

militants
عسکریت پسند

By

Published : Mar 13, 2021, 7:53 PM IST

جموں وکشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں سرگرم اور مطلوب نو عسکریت پسندوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'جو شخص ان کے متعلق جانکاری فراہم کرے گا اس کو انعام سے نوازا جائے گا'۔

ان عسکریت پسندوں میں دیرینہ مدت سے سرگرم جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے عباس شیخ اور بڈگام کے محمد یوسف کانٹرو بھی شامل ہے۔

دیگر آٹھ عسکریت پسندوں میں سرینگر کے سات کا نام اس فہرست میں ہے اور انہوں نے حالیہ مہینوں میں عسکری راہ اختیار کی ہے۔

سرینگر سے تعلق رکھنے والوں میں وسیم قادر (نوگام)، شاہد خورشید (متھن)، عرفان صوفی (نٹی پورہ)، بلال احمد بھٹ (نٹی پورہ)، ثاقب منظور ڈار (برزلہ)، ابرار ندیم بھٹ (عیدگاہ) اور عبید شفیع ڈار (بٹہ مالو) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہر خاص کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ


قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں گزشتہ مہینوں سے عسکریت پسندوں نے سرگرمی دکھائی ہے اور چند حملہ آور کاروائیاں بھی کی، جن میں سونار ستیاپال نسچل اور کرشنا ڈھابہ کے مالک آکاش مہرا، باغات برزلہ میں دو پولیس اہلکاروں اور نٹی پورہ میں پی ڈی پی لیڈر پرویز احمد کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کی ہلاکت شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسند کمانڈر عباس شیخ سرینگر کے چھانہ پورہ میں چپھے ہوئے ہیں جس کے بعد اس علاقے میں تلاشی کاروائی کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details