اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: پولیس نے احتجاج کر رہے لواحقین کو دیر رات حراست میں لیا - jammu kashmir

جموں و کشمیر کے حیدرپورہ میں منگل کے روز مبینہ پولیس تصادم کے دوران مارے گئے شہریوں کی لاش لینے کے لئے احتجاج کررہے لواحقین کو دیر رات پولیس والوں نے بجلی منقطع کر کے انہیں حراست میں لے لیا اور سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

Police foils protest, detains several family members of slain youth at night
Police foils protest, detains several family members of slain youth at night

By

Published : Nov 18, 2021, 1:50 AM IST

Updated : Nov 18, 2021, 9:23 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے حیدرپورہ میں منگل کو ایک مبینہ تصادم میں ہلاک ہونے والے عام شہری الطاف احمد بٹ اور مدثر گل کے لواحقین اپنوں کی لاشوں کا مطالبہ کے لئے احتجاج کر رہے تھے پولیس نے دیر رات انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

Police foils

سرینگر کے کوٹھی باغ تھانہ کی پولیس نے دیر رات گیارہ بجے بجلی سپلائی منقطع کر کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو زدو کوب اور منتشر کیا اور حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیے گئے مظاہرین کو کوٹھی باغ تھانے لے گئی۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ الطاف احمد بٹ اور مدثر گل معصوم شہری تھے، جو حیدرپورہ میں تجارت کر رہے تھے، انہیں مبینہ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے۔
جس کے بعد صبح سرینگر کے پریس کالونی میں دونوں کے لواحقین آئے اور پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 18, 2021, 9:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details