اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chargesheet In Srinagar Acid Attack Case: سرینگر تیزاب واقعہ، ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر - جموں و کشمیر پولیس

سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے معاملے میں آج تین ملزمین جن میں دو بالغ اور ایک نابالغ ہے، کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت اور جوینائل جسٹس بورڈ میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔ Chargesheet Against Three Accused-2 Adults and a Juvenile

سرینگر تیزاب واقعہ: ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر
سرینگر تیزاب واقعہ: ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر

By

Published : Feb 22, 2022, 5:15 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز سرینگر میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے معاملے میں تین ملزموں کے خلاف قریب ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی ہے۔ Police File around 1000-Page Chargesheet

سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے کیس کے سلسلے میں منگل کو تین ملزموں جن میں دو بالغ اور ایک نابالغ ہے، کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت اور جوینائل جسٹس بورڈ میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔ Chargesheet Against Three Accused-2 Adults and a Juvenile

ٹویٹ میں کہا گیا: ’نابالغ پر جے جے ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی بھی عرضی دائر کی گئی کیونکہ جرم انتہائی گھناؤنا ہے اور نابالغ کی عمر سولہ سے اٹھارہ برس کے درمیان ہے‘۔Srinagar Acid Attack

قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے حول علاقے میں یکم فروری کی شام ایک 24 سالہ دوشیزہ پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔ Police file chargesheet in Srinagar acid attack case

پولیس نے واقعے کے اگلے ہی روز تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ Police had arrested the three accused

وادی کی تمام دینی، سیاسی و سماجی تنظیموں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ملزمین کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details