سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ماما سمیت پی ڈی پی کے دو ارکان کو 'حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی اور رشتہ دار پیر منصور حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو آئینی دفعات 370 و 35اے کی تنسیخ اور ریاست جموں و کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر علاحدگی پسندوں کے علاوہ علاقائی جماعتوں کے درجنوں رہنماؤں کو پی ایس اے کے تحت نظربند رکھا گیا تھا، جن میں سے بیشتر لیڈران کو رہا کیا گیا تھا یا اپنے گھروں میں نظربند رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر میں سردی کے بادشاہ 'چلہ کلان' کی آمد