اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندبل میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ - چارج شیٹ داخل

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں 2018 میں اشتعال انگیز تقاریر میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دیا ہے۔

گاندبل میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ
گاندبل میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ

By

Published : Mar 3, 2020, 8:05 AM IST

پولیس نے 2 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کر لیا ہے۔ ان کی شناخت محمد رفیق شاہ اور بشیر احمد لون کے طور پر کی گئی ہے۔

محمد رفیق شاہ کا تعلق ضلع گاندربل کے شہامہ سے ہے جبکہ بشیر احمد لون نشاط کا رہنے والا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سنہ 2018 میں ضلع گاندربل کے چھندانہ علاقے میں محمد رفیق بٹ نامی عسکریت پسند کے جنازے کے موقع پر ایک اشتعال انگیز تقریر کی۔

پولیس نے تھانہ گاندربل میں ایف آئی آر نمبر 71/2018 درج کیا گیا تھا اور اس معاملے میں تفتیش شروع کردی گئی تھی۔

تفتیش کے دوران پولیس نے اس کیس سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کیے اور بعد میں اس جرم میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے آج ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details