سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز کھریو اونتی پورہ میں مبینہ طور عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں ایک رہائشی مکان کو منسلک کر دیا ہے۔House Attached in Awantipora
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 19 اور 20 اگست کو اونتی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ عسکریت پسندوں کا ایک گروپ غلام احمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو کے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جو علاقے میں ملیٹنسی سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں۔Police Attaches House For Sheltering militants in Khrew
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 50 آر آر، 185بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا تاہم عسکریت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر غلام نبی نجار کے رہائشی مکان میں منتقل ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ اس مکان میں بھی عسکریت پسندوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اس دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور اُن کی بعد میں شناخت مصیب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور مزمل احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکنان چکورہ پلوامہ کے بطور ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 57/ 2021 کے تحت کھریو پولیس تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نظام الدین نجار ولد غلام احمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو (مکان مالک کا بیٹا ) ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی مدد و اعانت میں ملوث رہا ہے۔