جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں پولیس نے لشکر طیبہ کے دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ یہ پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ مستقبل میں بھی اس قسم کے ماڈیولز کو مسلسل بے نقاب کیا جائے گا۔ 2 local hybrid Militants arrested
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے، کشمیر پولیس زون نے ٹویٹ کیا، "سرینگر پولیس نے عسکریت پسند تنظیم LeT/TRF کے 2 مقامی ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 15 پستول، 30 میگزین، 300 راؤنڈ اور 1 سائلنسر سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔ یہ پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔' IGP Kkashmir on Militant arrested