اردو

urdu

لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Mar 1, 2020, 8:00 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:17 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے دو الگ الگ مقامات سے دو عسکریت پسندوں اور ایک ان کے معاون کو گرفتار کیا ہے۔

لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند گرفتار
لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند گرفتار

اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر سرینگر کے برزلہ چھانہ پورہ روڈ پر ناکہ بندی کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران سکیورٹی فورسز نے سینٹرو گاڑی کی تلاشی لی اور اسلحہ برآمد کیا۔

گاڑی میں دو افراد سوار تھے اور انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت وکیل احمد بٹ عرف ابو ضرار اور عمر اسمائیل داس کے طور پر ہوئی اور دونوں کا تعلق ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وکیل احمد بٹ عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں اور وہ سرگرم عسکریت پسند تھے جبکہ عمر اسمائیل داس عسکریت پسندوں کا معاون ہے۔ وہ عسکریت پسندوں کی مدد کرتے تھے۔

پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 40/2020 درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ادھر ضلع گاندربل میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ گاندربل ضلع کے اکھل کنگن میں سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فیاض احمد بٹ نامی یہ عسکریت پسند لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنگن علاقے کے پولیس تھانے پر ایک گرینیڈ داغا گیا تھا، تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے اس واقعہ میں فیاض احمد ملوث تھا۔

پولیس نے گنڈ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details