اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے مودی کا ٹویٹ - Indo Pak Violation

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو کورونا وائرس سے جلد صحتیاب ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے مودی نے دعا کی
عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے مودی نے دعا کی

By

Published : Mar 20, 2021, 8:27 PM IST

Updated : Mar 20, 2021, 8:48 PM IST

عمران خان آج مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، ان کی کورونا کی جانچ مثبت آئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Last Updated : Mar 20, 2021, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details