اردو

urdu

PM On Pulwama Attack: مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Feb 14, 2023, 1:38 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ان بہادر جانبازوں کو یاد کرتے ہیں جنہیں ہم نے اس دن پلوامہ میں کھو دیا تھا۔ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کی ہمت ہمیں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ pulwama attack anniversiry

مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ان بہادر جانبازوں کو یاد کرتے ہیں جنہیں ہم نے اس دن پلوامہ میں کھو دیا تھا۔ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کی ہمت ہمیں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ چار سال قبل 14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ سہ پہر تقریباً 3 بجے، جیش محمدکے ایک دہشت گرد نے سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کوٹکرادی تھی۔ اس حملے میں 40 فوجی شہید ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آج پلوامہ حملے کی چوتھی برسی ہے۔ جموں وکشمیرکے پلوامہ میں ہوئے جوانوں کی ہلاکت کو آج یاد کیا جا رہا ہے۔ سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز نےبھی آج 40 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیر پولیس اور فوج نے یہاں پلوامہ کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سی آر پی ایف کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری کی قیادت میں فورس کے افسران، جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے پھول چڑھائے۔

مزید پڑھیں:Pulwama Attack Anniversary پلوامہ حملے کے چار سال مکمل

دلجیت سنگھ چودھری نے کہا کہ پلوامہ کے شہداء کی قربانیاں فورس کو دہشت گردی سے پاک ملک کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ہمیں ان پر فخر ہے۔ ان کی قربانی ہمیں ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details