نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر کے ڈل جھیل میں ترنگا شکارا ریلی کو ’’بہترین اجتماعی عمل‘‘ قرار دیا۔ PM Modi on Shikara rally at Dal Lakeجمعہ کو جموں و کشمیر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ نے ڈل جھیل میں ترنگا شکارا ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ ٹویٹر پر ترنگا ریلی کی ستائش کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا: ’’ڈل جھیل میں شاندار اجتماعی کوشش! (#HarGharTiranga)‘‘
واضح رہے کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کی ایک مہم ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ترنگے کی اہمیت و افادیت اور آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دفاتر، گھروں وغیرہ پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ Modi Hails Tiranga Shikara Rallyآزادی کے امرت مہوتسو کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ترنگا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔Dal Lake Tiranga rally
ترنگ بوٹ ریلی میں بیسیوں شکاراز میں ترنگے لہرائے گئے۔ ریلی میں طلبہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Jammu and Kashmir Har ghar Tiranga Campaignوہیں لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں۔
جموں و کشمیر خصوصاً وادی کے طول و ارض میں ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وادی کے بیشتر ضلع صدور مقامات پر انتظامیہ، مختلف محکمہ جات سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھی کئی مقامات پر ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب کانگریس اور پی ڈی پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ’’ترنگا ریلی کے نام سے سیاست‘‘ پر بی جے پی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔