مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اب موسم خوشگوار ہو رہا ہے اور لوگ اس خوش گوار موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
چند روز کے خراب موسم اور بارشوں کے بعد اتوار کو خوشگوار موسم بنا رہا جس کے سبب سرینگر کی پارکوں میں کافی چہل پہل دیکھنے کو ملی۔
گذشتہ سال کا اگست مہینہ، جب مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹایا گیا اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے سے تبدیل کیا گیا اس کے بعد کشمیر میں گلیاں، پارکز اور سیاحتی مقام سنسان نظر آتے تھے۔
تاہم بہار کی آمد اور موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سرینگر کی پرتاپ پارک، پولو ویو اور دیگر پارکوں میں کافی چہل پہل دکھ رہی ہے اور امید یہی کی جارہی ہے کہ سالِ نو میں اسی طرح یہاں کے لوگ خوش و خرم نظر آئیں گے اور امن و امان قائم رہے گا-