اردو

urdu

ETV Bharat / state

P K Pole Appointed CEO JK پی کے پولے چیف الیکٹورل آفیسر مقرر

صوبائی کمشنر، کشمیر، پی کے پولے کو جموں و کشمیر کا چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کیا گیا ہے پولے کو 17 مارچ 2020 کو کشمیر کا ڈویژنل کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ PK Pole Chief Electoral Officer Appointed Jammu and Kashmir

a
a

By

Published : Feb 2, 2023, 4:13 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ڈویژنل کمشنر کشمیر، پانڈورنگ کونڈباراؤ پولے (P K Pole) کو جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے طور پر تعینات کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے پرنسپل سیکریٹری راہل شرما نے چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ ’’مجھے کمیشن کی جانب سے موصول ہوئی نوٹیفکیشن نمبر (154/J&K/2022-p. Admin., dated 31.01.2023) کے ذریعے شری پانڈورنگ کونڈباراؤ پولے (AGMUT: 2004) کو چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔‘‘

پی کے پولے چیف الیکٹورل آفیسر مقرر
پی کے پولے چیف الیکٹورل آفیسر مقرر

شرما نے اس ضمن میں مزید کہا کہ ’’جیسے ہی وہ (پانڈورنگ کونڈباراؤ پولے) چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر کا چارج سنبھالیں، کمیشن کو مطلع کیا جائے۔‘‘ اس سلسلے میں کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولے جموں و کشمیر سرکار کے تحت کوئی اضافی چارج نہیں رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 (1950 کا 43) کے سیکشن 13اے کے ذیلی سیکشن (1) کے ذریعے دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ پانڈورنگ کونڈباراؤ پولے، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی: 2004) کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے چیف الیکٹورل آفیسر کے طورپر نامزد کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:P K Pole Inaugurates Ghanta Ghar: صوبائی کمشنر نے کیا اننت ناگ میں گھنٹہ گھر کا افتتاح

اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’شری پانڈورنگ کونڈباراؤ پولے، چیف الیکٹورل آفیسر کے طور پر کام کرتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت میں کوئی بھی اضافی چارج نہیں سنبھالیں گے، سوائے اس کے کہ وہ ریاستی سیکریٹریٹ میں الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج حکومت کے سیکریٹری نامزد ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ پولے کو 17 مارچ 2020 کو کشمیر کا ڈویژنل کمشنر مقرر کیا گیا تھا جب بصیر احمد خان کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا چوتھا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details