اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath yatra 2022: زائد از ایک ہزار یاتری پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے روانہ - یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ بدھ کی صبح پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے زائد از ایک ہزار یاتری گپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔ Amarnath Yatra 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 3, 2022, 3:50 PM IST

سرینگر: شری امر ناتھ جی یاترا مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہتے ہوئے بدھ کی صبح زائد از ایک ہزار یاتری پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے پوتر گپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ بدھ کی صبح پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے زائد از ایک ہزار یاتری پوتر گپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔ Amarnath pilgrims leave from Pahalgam

انہوں نے کہا کہ گیارہ بجے تک 923 یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ سے 458 یاتری جن میں 130 خواتین، دو سادھو اور چھ بچے شامل تھے، پیدل اور گھوڑوں پر پوتر گپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بالتل بیس کیمپ سے 152 یاتریوں کو چاپر کے ذریعے پوتر گپھا پہنچایا گیا۔ Amarnath Cave Shrine

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پہلگام بیس کیمپ سے بھی زائد از پانچ سو یاتری پوتر گپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونےو الی اس یاترا کے دورا ن اب تک تقریباً تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست رکھشا بندھن کےتہوار کے موقع پر ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

Amarnath Yatra resumes: امرناتھ جی یاتر ایک روز بعد بحال

ABOUT THE AUTHOR

...view details