کشمیری وکلاء کی جانب سے سے دائر کی گئی عرضی میں کشمیر میں عوامی احتجاج کو قابو کرنے کے دوران حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال پر مکمل پانبدی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سنہ 2016میں عسکریت پسند برھان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے طول و عرض میں عوامی احتجاج پر پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں نوجوان بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔