خبروں کے مطابق جہاز نما بیلون پر انگریزی میں لکھے گئے پی آئی اے کے علاوہ اس کے ایک حصے میں پاکستانی پرچم (آدھا مون اور ستارہ) بھی بنا ہے۔ جس سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ یہ غبارہ خود پاکستان سے ہوا کے دوش پر اڑ کر آیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری جہازوں پر پی آئی اے لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہے.
پی آئی اے لکھا بیلون ملنے سے ہیرا نگر سیکٹر میں خوف و ہراس - PIA balloon
منگل کی شام ہیرا نگر سیکٹر کے سرحدی گاؤں سوترا چک میں، پی آئی اے لکھا جہاز نما بیلون ملنے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی۔ لوگوں کی جانب سے پولیس کو باخبر کرنے کے بعد پولیس نے اسے اپنے قبضہ میں کرلیا ہے۔
پی آئی اے لکھا بیلون ملنے سے ہیرا نگر سیکٹر میں خوف و ہراس
راج باغ پولیس نے بیلون کو قبضے میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 24 فروری کو بھی بین الاقوامی سرحد سے متصل لونڈی نام کے گاؤں میں ایک غبارہ ملا تھا۔