سرینگر:محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے منگل کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں ایک بار پھر جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔
PHE Daily Wagers Protest سرینگر میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - سرینگر پریس کالونی میں احتجاج
احتجاجیوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے 9 اگست 2019 کے بعد پارلیمنٹ میں جو وعدہ کیا تھا کہ عارضی ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا، اس وعدے کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔
Published : Oct 3, 2023, 5:24 PM IST
اس موقع پر پی ایچ ای ڈیلی ویجرس فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے تمام عارضی ملازمین سرا پا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے حکومت ہمارے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
مزید پڑھیں:EJCC protests in Srinagar ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج
ان کا کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے 9 اگست 2019 کے بعد پارلیمنٹ میں جو وعدہ کیا تھا کہ عارضی ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا، اس وعدے کو پورا کرنے کی ضرورت ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انتخابی مہم کے لئے یہاں آرہے ہیں ان سے گزارش ہے وہ اپنا یہ وعدہ پورا کریں'۔انہوں نے کہا کہ جو وعدے ان کے ساتھ کیے گئے ہیں ان وعدوں کو عملانے کی ضرورت ہے۔