اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیروز پیرزادہ اور اقبال طاہر پارٹی سے برطرف - جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین

کشمیری قوم کے لئے نیلسن منڈیلا بننے کی تمنا رکھنے والے 36 سالہ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے گذشتہ برس مارچ میں اپنی سیاسی جماعت 'جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ' کو 'ہوا بدلے گی' نعرے کے تحت لانچ کیا تھا۔

پیپلز موومنٹ نے فیروز پیرزادہ اور اقبال طاہر کو پارٹی سے برطرف کر دیا
پیپلز موومنٹ نے فیروز پیرزادہ اور اقبال طاہر کو پارٹی سے برطرف کر دیا

By

Published : Sep 26, 2020, 7:56 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے پارٹی رکن فیروز پیرزادہ اور سید اقبال طاہر کو 'پارٹی مخالف سرگرمیوں' کی وجہ سے پارٹی سے برطرف کر دیا ہے۔

پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفیٰ میر نے ہفتے کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا: 'پارٹی آئین کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے میں یعنی صدر جے کے پی ایم نے فیروز پیرزادہ اور سید اقبال طاہر کو پارٹی سے برطرف کر دیا ہے۔ پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بنا پر ان کی بنیادی رکنیت بھی چھ سال کے لئے معطل کی گئی ہے'۔

بتادیں کہ کشمیری قوم کے لئے نیلسن منڈیلا بننے کی تمنا رکھنے والے 36 سالہ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے گذشتہ برس مارچ میں اپنی سیاسی جماعت 'جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ' کو 'ہوا بدلے گی' نعرے کے تحت لانچ کیا تھا۔

پارٹی کی لانچنگ تقریب میں متعدد نوجوان سماجی کارکنوں و طلبا رہنماؤں بشمول جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کی سابق نائب صدر شہلا رشید نے شاہ فیصل کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بعد ازاں پی ڈی پی کے سینئر رہنما جاوید مصطفیٰ میر بھی شاہ فیصل کی جماعت میں شامل ہوئے تھے۔

تاہم شاہ فیصل نے پیپلز موومنٹ کے صدارتی عہدے سے رواں برس 10 اگست کو استعفیٰ دیا جس کے بعد جاوید مصطفیٰ میر کو اس جماعت کا صدر مقرر کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details