"گپکر ڈیکلیریشن برائے پیپلز الائنس" کے ممبران کل دوپہر سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ اس دوران دفعہ 370 اور ریاست کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 'گروپ کے تمام ممبران کو اجلاس کے لئے مدعو کیا گیا ہے، یہ اجلاس گپکار میں محبوبہ کی رہائش گاہ پر ڈھائی بجے منعقد ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس جلاس میں گپکار ڈیکلیریشن برائے پیپلز الائنس کے چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل سیکریٹری و دیگر عہدایداران کو مقرر کیا جائے گا۔
امکان ہے کہ فاروق عبداللہ کو گروپ کا سربراہ مقرر کیا جائے گا، جبکہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی کو اہم عہدے دیئے جائیں گے۔