اردو

urdu

ETV Bharat / state

برفباری کے دوران پرندوں کے محافظ

برف، سرد ہوائیں اور بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے پرندے بھی نہیں بچ پائے۔ برف کی وجہ سے پرندوں کے کھانے کا انتظام نہیں ہو پا رہا ہے، اس لیے کچھ لوگوں نے پرندوں کو کھانا دینے کی مہم شروع کی ہے۔

Birds during Snowfall
پرندوں کے پالنہار

By

Published : Jan 8, 2021, 8:05 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 1:03 PM IST

تین روز کی بھاری برفباری نے کشمیر کو سفید چادر میں لپیٹا، جس سے عام زندگی درہم برہم ہونے کے ساتھ پرندوں کو بھی دانے کے لیے ترنسا پڑا۔ لیکن چند نوجوان ان پرندوں کے پالنہار بنے۔ ان نوجوانوں نے پرندوں کے لیے مختلف مقامات پر دانوں کو فراہم رکھا تاکہ یہ بھوک کی وجہ سے اپنی جان نہ گنوائیں۔

پرندوں کے پالنہار

سرینگر کے آفتاب احمد نے کئی مقامات پر جاکر ان پرندوں کو اناج دستیاب رکھا۔ انہوں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برفباری سے زمین سفید چادر میں لپٹی رہی جس سے پرندوں کو کھانا میسر نہ ہو پایا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے علاوہ اپنے دوستوں سے تلقین کی کہ وہ بھی ان سخت لمحات میں پرندوں کی مدد کریں تاکہ یہ برفباری کے دوران بھوک سے نہ مر جائیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ ان کے اس قدم سے وادی میں نوجوان متحرک ہوئے اور انہوں نے پرندوں کے لیے دانے دستیاب رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں نے سڑکوں سے برف ہٹایا

امجد نامی مقامی نوجوان نے بتایا کہ انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل لمحات میں دیگر جانوروں کا محافط بنے۔

ان کا کہنا ہے کہ برفباری انسان کو اچھا موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ مشکل میں پڑے پرندوں کی مدد کریں۔

ان نوجوانوں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین کے پرندوں کو دانے کھانے کے متعلق ایک چھوٹی سی مہم چلائی تاکہ برفباری میں ان پرندوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 1:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details