اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک ملازمین کی ہڑتال سے عوام متاثر

پورے ملک کے ساتھ ساتھ آج وادی کشمیر میں بھی بینک ملازمین مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک روزہ ہڑتال پر ہیں۔ بینک ہڑتال کے پيش نظر وادی کے ہر طبقہ ہائے فکر کے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بینک ملازمین کی ہڑتال سے عوام متاثر
بینک ملازمین کی ہڑتال سے عوام متاثر

By

Published : Jan 8, 2020, 11:39 PM IST

ہڑتال کے پیش نظر بینک اداروں نے کچھ دن قبل اپنے خریداروں کو بینک خدمات معطل ہونے کی صورت میں انٹرنیٹ بینکنگ اور ڈیجیٹل پیمنٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم وادی کشمیر میں پانچ اگست سے انٹرنیٹ خدمات میسر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

بینک ملازمین کی ہڑتال سے عوام متاثر

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندگان کا کہنا تھا کہ 'یہاں گزشتہ پانچ مہینوں سے وادی میں انٹرنیٹ خدمات میسر نہیں۔ اور اب بینک اداروں کی جانب سے اس ایم اس کے ذریعے ہڑتال کے پیش نظر انٹرنیٹ بینکنگ اور ڈیجیٹل پیمنٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت سے ہماری مشکلات میں کافی اضافہ ہو رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'اس وقت طلب اور تاجر پیشہ افراد پوری طور سے بینکنگ کی آفلائن خدمات سے ہی اپنے روزمرہ کے کام نباتے ہیں۔ تاہم ہڑتال کی وجہ سے وادی کی عوام کو مزید نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔'

ہڑتال کی وجہ سے وادی کے کافی علاقاجات میں بینکوں کی جانب سے مہیا اے ٹی ایم مشینیں بھی خالی پڑی ہے۔

مقامی لوگوں نے مرکزی سرکار سے گذارش بھی کی کہ ایسی صورتحال سے اُن کو ہو رہی مشکلات میں کمی کرنے کے لیے ضروری اقدامات لیے جائیں۔

واضع رہے کی آل انڈیا بینکنگ ایسوسیشن نے مرکزی حکومت کی جانب سے بینکنگ نظام میں نئی پالیسیوں کو لاگو کرنے کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی کال دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details