سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ این سی روز اول سے ہی جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر اعتماد رکھتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں ناانصافی اور غلامی کے خلاف تحریک شروع کی تھی تاکہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کو اپنے بنیادی حقوق حاصل ہوسکیں اور وہ راحت اور آرام کی زندگی بسر کرسکیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے ماگام میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Farooq Abdullah on JK Special Status
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ "ہم اپنی ریاست کی شناخت، انفرادیت، وحدت اور صدیوں کا بھائی چارہ ہر قیمت پر قائم و دائم رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ مہنگائی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک ریاست کا خصوصی درجہ واپس کیا جائے اور جو حقوق اور مراعات ہمیں دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت آئین ہند نے دیے تھے انہیں واپس کرنے سے ہی ریاست میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے اور ان حقوق کی حصولی کے لیے ہم قانونی اور آئینی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: