اردو

urdu

ETV Bharat / state

IG BSF LoC Ceasefire: کنٹرول لائن پر سیز فائر کے بعد امن وامان، آئی جی بی ایس ایف

سرینگر میں بی ایس ایف کے فرنٹیٔر ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ نے کہا کہ سراغ رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کم از کم 104 سے 135 عسکریت پسند لانچ پیڈس پر سرحد پار کرنے کے منتظر ہیں۔ Annual Press Conference of IG BSF Kashmir

کنٹرول لائن پر سیز فائر کے بعد امن ہے: آئی جی بی ایس ایف
کنٹرول لائن پر سیز فائر کے بعد امن ہے: آئی جی بی ایس ایف

By

Published : Jan 24, 2022, 1:38 PM IST

سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کے کشمیر فرنٹیٔر کے انسپکٹر جنرل نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے تعاون سے چند افراد گائیڈ لائن آف کنٹرول کے اس پار چلے گئے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ان کی رہنمائی میں عسکریت پسندوں پر مشتمل گروہ سرحد پار کرنے کی کوشش کریں گے۔ Peace on LoC after ceasefire, IG BSF

کنٹرول لائن پر سیز فائر کے بعد امن ہے: آئی جی بی ایس ایف

سرینگر میں بی ایس ایف کے فرنٹیٔر ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ نے کہا کہ سراغ رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کم از کم 104 سے 135 عسکریت پسند لانچ پیڈس پر سرحد پار کرنے کے منتظر ہیں۔ Annual Press Conference of IG BSF Kashmir

بابو سنگھ نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران بی ایس ایف نے دراندازی کی تین کوششوں کو ناکام بنایا اور کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔ large quantity of arms and ammunition recovered

انہوں نے کہا کہ ان کی فورس نے تین بارودی سرنگوں یا آئی ای ڈیز کو بھی ناکارہ بنادیا۔ The BSF foiled three infiltration attempts

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کے اعادے کے بعد سے علاقے میں امن قائم ہوا ہے اور دراندازی کے واقعات میں بھی کمی ہوئی ہے۔ Peace on LoC after ceasefire

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے عسکریت پسندوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ کنٹرول لائن پر دراندازی روکنے کے لئے ایک جامع اور مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈرونز کا خطرہ حقیقی ہے لیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں کوئی ڈرون نہیں دیکھا گیا ہے۔ Raja Babu Singh, IG BSF Kashmir on Infiltration

انہوں نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا زیادہ اثر جموں اور پنجاب پر ہوتا ہے لیکن کشمیر میں بھی ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس کے دوران 138 سے 145 نوجوانوں کو سماج دشمن عناصر کے بہکاوے میں آکر عسکریت پسندون کی صفوں میں شامل ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details