انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور اس ضمن میں محبوبہ مفتی نے فاروق عبداللہ، سجاد لون، شاہ فیصل اور دیگر اعلیٰ سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
'کشمیر کے سیاحتی شعبے پر حملہ' - دفعہ 370 جموں و کشمیر کی شناخت ہے
پی ڈی پی کے ترجمان ثاقب مدنی نے کہا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کی شناخت ہے اور ہم اس پر چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے۔
!['کشمیر کے سیاحتی شعبے پر حملہ'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4024512-957-4024512-1564769198965.jpg)
پی ڈی پی کے ترجمان ثاقب مدنی
پی ڈی پی کے ترجمان ثاقب مدنی
ثاقب مدنی نے کہا کہ ملاقات کے بعد ان رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ مشترکہ طور پر وہ گورنر ستیہ پال ملک کو دفعہ 370 کے متعلق اپنا موقف پیش کریں گے اور کہا جائے گا کہ اگر دفعہ 370 سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو جموں و کشمیر میں حالات بہت خراب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں حکمانے پر حکمانے جاری کیے جا رہے ہیں، اس ضمن میں مرکزی حکومت کو واضح طور پر کہنا چاہیے کہ ریاست میں کیا ہو رہا ہے۔
Last Updated : Aug 3, 2019, 12:09 AM IST