سرینگر:حال ہی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان دونوں اداروں نے بھارتی اور دیگر ممالک میں مقیم طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان نہ جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو وہاں کی ڈگری کی بنیاد پر بھارت میں اعلی تعلیمی اداروں یا دیگر اداروں میں کوئی ملازمت یا داخلہ نہیں دی جائے گی۔ UGC on Banning Studies in Pakistan
انہوں نے کہا کہ تعلیم، فن، ادب اور کھیل کود سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے، کیونکہ ایسے چیزوں کو بانٹنے سے ممالک کے درمیان آپسی دوریاں اور نفرت مٹ جاتی ہیں اور ممالک ایک دوسرے کے قریب تر آجاتے ہیں۔ ایسے میں ضرورت ہے کہ ملک کی قیادت اس فیصلہ پر از سر نو غور کرے۔
پی ڈی پی رہنما روف بٹ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان انجیئرنگ اور میڈیکل طلبہ کی پڑھائے کو جاری رکھنے کے لیے ملک کے کالجوں میں انتظامات کریں جو طلبہ جنگ زدہ یوکرین اور روس سے ملک واپس لوٹے ہیں، کیونکہ پیسے کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Do Not Travel to Pakistan for Higher Education: طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں، یو جی سی
- Pak on Banning Higher Education: بھارتی طلبا کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم سے روکنے کی اسلام آباد نے مذمت کی
واضح رہے کہ یو جی سی اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایک بیان میں یہ بات صاف کی کہ جو بھارتی شہریت حاصل کرنے والے بے گھر افراد کے بچے پاکستان میں حاصل کی گئی تعلیم کی بنیاد پر ہندوستان میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے انہیں اس کے لیے مرکزی وزارت داخلہ سے سکیورٹی سے متعلق منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔