پی ڈی پی کا نیا صدر کون ہوگا، 22 فروری کو طے ہوگا - پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی
پارٹی کی موجودہ صدر محبوبہ مفتی کی معیاد گزشتہ برس 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی پے۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر انتخاب نہیں ہو پائے تھے۔
جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی رواں ماہ کی 22 فروری کو صدر کے عہدے کے لیے انتخابات کرانے جارہی ہے۔ کیونکہ پارٹی کی موجودہ صدر محبوبہ مفتی کی معیاد گزشتہ برس 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
پی ڈی پی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں اور کشمیر صوبے میں بالترتیب ممبران پارٹی صدر منتخب کرنے لے لیے پیر یعنی 22 فروری کو اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی معیاد گزشتہ برس ہی ختم ہوچکی ہے۔ لیکن کورونا وائرس کے عالمی وبا اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی صدر کے لئے ہونے والا انتخاب عمل میں نہیں لایا جاسکا تھا۔
پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے صوبہ جموں کے لیے انتجابی بورڈ نے سریندر چودھری کو ریٹرنگ آفیسر اور ستپال سنگھ کو انتجابی مبصر مقرر کیا ہے۔ جبکہ سرینگر میں انتخابی کاروائی پارٹی الیکشن بوڑڈ کے چئیرمین عبدالرحمان انجام دیں گے۔