سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی ٹونٹی عالمی کپ کا امکانی فائنل ہونے کی وجہ سے پارٹی نے 13نومبر اتوار کو ہونے والے کنونشن کو موخر کر دیا گیا ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایل جی انتظامیہ اور پولیس اس ممکنہ مقابلے کو ایک کھیل ہی سمجھ لے اور اس کو بہانہ بناکر نوجوانوں کو گرفتار نہ کرے۔ PDP Postpones Youth Convention ahead of T20 World Cup Final between Pakistan and India
واضح رہے کہ پی ڈی پی 13نومبر کو سرینگر میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کرنے جا رہی تھی جس کے لیے وادی کے طول و ارض میں لیڈران و کارکنان کی حاضری کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے گزشتہ کئی روز سے پی ڈی پی وکررز میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ Mehbooba Mufti on t20 World Cup final