اردو

urdu

ETV Bharat / state

PDP on Ghani Lone Death Anniversary: پی ڈی پی کا مولوی فاروق، عبدالغنی لون کو خراج عقیدت - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی

پی ڈی پی نے مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش PDP Pays Tribute to Molvi Farooq, Ghani Lone کرتے ہوئے انہیں سیاسی اور سماجی انصاف کے لیے ریاست کی جدوجہد کے لیے مشعل بردار قرار دیا ہے۔

PDP on Ghani Lone Death Anniversary: پی ڈی پی کا مولوی فاروق، سجاد لون کو خراج عقیدت
PDP on Ghani Lone Death Anniversary: پی ڈی پی کا مولوی فاروق، سجاد لون کو خراج عقیدت

By

Published : May 21, 2022, 1:12 PM IST

Updated : May 21, 2022, 5:13 PM IST

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ’مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے پرامن جدوجہد میں مولوی فاروق اور عبد الغنی لون کے کردار کی ستائش‘ کرتے ہوئے کہا: ’’ان دونوں رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کے خاتمے کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘ PDP on Ghani Lone Death Anniversary

مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ’’ریاست میں سیاسی انتشار نے ہمیں ہزاروں زخم دیے ہیں جنہیں بھرنے میں برسوں لگیں گے۔ ان لیڈروں کو بہترین خراج تحسین مسئلۂ کشمیر کا پرامن حل ہوگا۔ اگر زندہ ہوتے تو مولوی فاروق اور لون دونوں جموں و کشمیر کی سیاسی اور سماجی ترقی میں مزید حصہ ادا کر سکتے تھے۔‘‘ پی ڈی پی کے نائب صدر اے آر ویری، جنرل سیکریٹریز - غلام نبی لون ہانجورہ، ڈاکٹر محبوب بیگ، نعیم اختر اور سہیل بخاری نے بھی مرحوم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ سرکردہ علیحدگی پسند رہنما عبدالغنی لون کو 2002 میں کشمیر کے سابق میر واعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقع پر ایک ریلی کے دوران سرینگر میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ Mirwaiz Molvi Farooq Death Anniversary۔ جب کہ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے والد مولوی فاروق کو 1990 میں ہلاک کیا گیا تھا۔

Last Updated : May 21, 2022, 5:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details