مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں 13 جولائی کی مناسبت سے اگرچہ انتظامیہ کی طرف کوئی بھی تقریب منعقد کرنے نہیں دی گئی اور مزار شہداء علاہے کو سیل کیا گیا تھا۔ تاہم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنماؤں کی طرف سے پارٹی صدر دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 13 جولائی کے شہداء کو یاد کیا گیا۔
اس موقع پر شہداء کے حق میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر رہنما رؤف احمد بٹ نے کہا 'ہمیں مزار شہداء پر حاضری دینے کی اعجازت نہیں دی گئی جو جمہوری تقاضوں کے خلاف ہے۔ جمہوریت میں سب کو اپنی رائے دینے کا حق ہے جو بی جے پی نے کشمیری عوام سے چھین لیا ہے۔ بی جے پی دھونس اور دباؤ کی سیاست کر رہی ہے۔'